یوم جمہوریہ کے دن دنیا نے دیکھی بھارت کی فوجی طاقت

,

   

یوم جمہوریہ کے موقع پر بدھ کو یہاں راج پتھ پر منعقدہ مرکزی تقریب کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی بہادری کا مشاہدہ کیا، پریڈ کے آغاز سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جنگی یادگار پر جاکر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد حسب روایت قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔پریڈ کا آغاز صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سلامی لینے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کی کمانڈ دوسری نسل کے فوجی افسر، پریڈ کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل وجے کمار مشرا نے سنبھال رہے تھے۔ دہلی ریجن کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل آلوک کاکر پریڈ کے سیکنڈ ان کمانڈ تھے..