یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ کرنے پاکستانی دہشت گرد مسعود اظہر کا منصوبہ

,

   

دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہرہندوستان میں بڑے حملے کی فراق میں ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کو ان پٹ ملے ہیں کہ وہ 26 جنوری اورافضل گرو کی برسی پربڑے حملے کی تیاری کرچکا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے کو انجام دینے کے لئے مسعود اظہرنے اپنی ٹیم کو جموں وکشمیربھی بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ ٹیم کشمیرمیں پونچھ کے راستے گھس چکی ہے۔ ان دہشت گردوں میں مسعود اظہرکا بھتیجا حذیفہ شامل ہے۔ یہ پہلی بارنہیں ہے جب مسعود اظہرنے اپنے کسی رشتہ دارکوہندوستان بھیجا ہو، کشمیرمیں نومبر2017 میں مسعود اظہرکا ایک بھانجا طلحہ رشید مارا گیاتھا۔

وہیں اکتوبر 2018 میں سیکورٹی اہلکاروں نے اس کے بھتیجے عثمان ابراہیم کومارگرایا تھا۔ مسعود نے ان دونوں کی موت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی ٹیم شمالی کشمیرمیں کہیں محفوظ گھرمیں پوشیدہ ہے۔ اس ٹیم کا کمانڈرعبدالرشید غازی ہے جوکہ افغان جنگ میں شامل رہ چکا ہے۔ ٹیم کے دیگرارکارن میں محمد عمراورمحمد اسمٰعیل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم جموں وکشمیرہائی وے پرفوج اورپولیس کیمپ کونشانہ بناسکتی ہے۔ دہشت گردوں کی یہ ٹیم افضل گروبریگیڈ سے متلعق ہے، جو پہلے بھی کئی حملوں میں شامل رہی ہے۔ پٹھان کوٹ ایئربیس پرہوئے حملے میں اس بریگیڈ کا نام سامنے آیا تھا۔