ترواننت پورم: کیرالاکی راجدھانی ترواننت پورم کے پولس کمشنر تھامسن جوس اس وقت بے ہوش ہو گئے جب نو تعینات گورنر راجندر وشوناتھ ارلیکر اتوار کے روز یہاں سنٹرل اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریر کر رہے تھے ۔واقعہ کے بعد تھامسن جوس کو پنڈال کے نزدیک کھڑی ایمبولینس میں لے جایا گیا۔بعد ازاں کمشنر کو ایمبولینس میں ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی۔