ممبئی 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ایئرانڈیا،جیٹ ایئرویز ،اسپائس جیٹ اور وستارا ایئرلائنز کمپنیوں نے فلائٹ آپریشن خاتون پائلٹوں کے عملے کو سونپا ہے۔ ایئرانڈیا نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ درمیانے اور لمبے بین الاقوامی راستوں اور ملک میں 40سے زیادہ واپسی گھریلو اور کم دوری والی فلائٹس کا آپریشن 12رکنی خاتون پائلٹوں کا عملہ کرے گا۔خواتین پائلٹ عملے کے علاوہ کیبن کا آپریشن بھی خاتون ملازمین کے ذریعہ ہی کیا جائے گا۔