یوم خواتین پر میرا سوشیل میڈیا اکاؤنٹ خواتین کے نام : مودی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اس یوم خاتون پر وزیر اعظم نریندر مودی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو خواتین کے نام کرنے والے ہیں۔ پی ایم مودی نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس یوم خواتین پر میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو خاتون کے نام کروں گا۔ یہ لاکھوں خواتین کو ترغیب دینے میں مدد کرے گا، جن کے کام نے مجھے ترغیب دی ہے۔ کیا آپ ایسی خواتین میں سے ہیں یا آپ ایسی حوصلہ مند خاتون کو جانتے ہیں؟
#SheInspiresUs
کا استعمال کرتے ہوئے ایسی کہانیوں کو شیئر کریں۔‘