نئی دہلی: شطرنج کی کھلاڑی آر ویشالی نے ہفتہ کو کہا کہ وہ یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ کی ذمہ داری سنبھالتے ہوئے کافی خوش ہے۔ ویشالی نے ’ایکس‘ پر لکھا، وانکم! میں شطرنج کی کھلاڑی ویشالی ہوں اور یوم خواتین پر، میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ سنبھالنے پر کافی پرجوش ہوں۔ آپ میں سے بہت لوگ جانتے ہوں گے کہ میں شطرنج کھیلتی ہوں اور مجھے کئی ٹورنامنٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر بہت فخر ہے۔ میں اپنی فیڈے رینکنگ کو مزید بہتر بنانا چاہتی ہوں۔