کولکاتہ 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس کی خاتون ارکان کی جانب سے آج یوم خواتین کے موقع پر وسطی کولکتہ میں مخالف سی اے اے و مخالف این آر سی ریلی منظم کی گئی ۔ دو کیلو میٹر طویل مارچ کے دوران خاتون احتجاجیوں نے ملک میں ہر خاندان کو غذا فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ ریلی کے شرکاء اپنے سروںپر خالی برتن رکھے ہوئے تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں این آر سی نہیں چاہئے بلکہ چاول چاہئیں۔ احتجاجیوں نے مرکزی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور کہا کہ مرکز کی پالیسیوں کے نتیجہ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں سدھار اور بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔