یوم دستور: صدر کووند نے قوم کی طرف سے دیباچہ پڑھا

   

نئی دہلی : صدر رامناتھ کووند نے آج یوم دستور کے موقع پر آئین کا دیباچہ پڑھنے میں قوم کی قیادت کی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ صدرجمہوریہ نے راشٹراپتی بھون سے دیباچہ پڑھا جسے دوردرشن نے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا۔ صدر کے ساتھ دیباچہ پڑھنے میں ملک بھر سے عوام شامل ہوئے۔ اِسے گجرات کے کیواڑیا میں بھی براہ راست نشر کیا گیا جہاں 80 ویں آل انڈیا پریسائیڈنگ آفیسرس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ صدر کے ساتھ شرکاء نے بھی دیباچہ پڑھا۔ مرکزی وزارت سماجی انصاف نے اِس ایونٹ کا اہتمام کیا۔ یوم دستور کے موقع پر مضمون نگاری، کوئز کامپٹیشن جیسے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔