یوم عاشقان بے حیائی پر مبنی ، مسلمان ، اجتناب کریں ، حافظ عبدالقیوم نعمانی

   

حیدرآباد /12 فروری ( پریس نوٹ ) حافظ و قاری محمد عبدالقیوم نعمانی امام مسجد سدی عنبر بازار نے کہا کہ یوم عاشقان بے حیائی پر مبنی ہے ۔ مذہب اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کیلئے آئیڈیل بنیں ۔ مسلمانوں کا یوم عاشقان منانا ناجائز ہے ۔ حافظ عبدالقیوم نعمانی نے کہا کہ جس طرح قارون کی دولت نہیں رہی ۔ شداد کی جنت نہیں رہی ، فرعون کی جابر حکمرانی نہیں رہی اسی طرح یوم عاشقان بے حیائی و گندگی کا بھی سدباب ہوگا ۔ حافظ عبدالقیوم نعمانی نے مسلمان نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے بدکردار اعمال سے بچیں اور والنٹائن ڈے یعنی یوم عاشقان سے پرہیز کریں کیونکہ مسلم نوجوان لڑکے اور لرکیوں کی جانب سے اس طرح کی کردار سوز حرکتیں سماج اور دنیا میں مسلمانوں کو بدنام کر رہی ہیں جبکہ دین اسلام جوکہ اللہ تعالی کا پسند فرمایا ہوا مذہب ہے جس کو بدنام ہونے سے بچانا چاہئے ۔