غازی آباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان جنہیں ویر چکر حکومت انعام سے حکومت نے نوازا ہے۔ انہوں نے منگل کے دن یوم فضائیہ کے موقع پر مگ ۔ 21 بائن کے مظاہرے کی قیادت کی۔ بالاکوٹ کے فضائی حملوں میں حصہ لینے والے لڑاکا طیاروں کے پائلٹ نے بھی یوم فضائیہ کے فلائی پاسٹ میں حصہ لیا۔ اس خلائی پاسٹ میں دلیری کا انعام حاصل کرنے والیے پائلٹ نے بھی ’’ایوینجر‘‘ مظاہرے میں حصہ لیا لیکن جب ابھینندن کی باری آئی اور اس کا اعلان کیا گیا کہ وہ بائین مظاہرے کی قیادت کریں گے تو اس پر لوگوں نے تالیوں کی گونج میں اس اعلان کا استقبال کیا۔