یوم قیوم صابر قونصلیٹ جنرل آف انڈیا میں قونصل (حج ) مقرر

   

Ferty9 Clinic

جدہ۔ 26 جون (عارف قریشی کی رپورٹ) جناب یوم قیوم صابر 19 جون 2010ء کو قونصلیٹ جنرل آف انڈیا، جدہ کیلئے براہ قونصل (حج) مقرر کئے گئے۔ موصوف 2012ء بیاچ کے آئی ایف ایس آفیسر ہیں۔ قبل ازیں انہوں نے مصر اور عمان میں واقع ہندوستانی سفارت خانوں اور وزارت اُمور خارجہ نئی دہلی میں خدمات انجام دی ہیں۔ موصوف نے قاہرہ کی امریکی یونیورسٹی سے عربی زبان اور دہلی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بی اے (آنرز) کیا جبکہ نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کیا۔