یوم مخالف بچہ مزدوری ،پرکاش جاویڈکر کا ٹوئیٹ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد، 12جون (یواین آئی)آج یوم مخالف بچہ مزدوری ہے ۔ اس برس کا موضوع بچوں کو کام نہیں بلکہ اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہئے ہے ۔ بین الاقوامی مزدور تنظیم نے سال2002ء میں یہ دن منانے کاسلسلہ شروع کیاتھا تاکہ عالمی سطح پربچوں کومزدوری کرنے سے روکاجاسکے اور بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔اس دن حکومتیں’ ملازمین’ ملازمین کی تنظیمیں’ سیول سوسائٹی اور کئی ملین افراد متحدہ طورپر بچہ مزدوری کے نقصانات کواجاگرکرتے ہیں اوراس کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ اسی دوران اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاویڈکرنے آج کہاکہ وزارت محنت کی جانب سے قومی چائیلڈ لیبر پروجیکٹ کے ذریعہ بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔عالمی یوم مخالف بچہ مزدوری کے موقع پر ایک ٹوئیٹ میں جواڈیکر نے کہاکہ اگرکوئی یہ دیکھتا ہے کہ کسی بھی بچہ سے زبردستی کام لیاجارہا ہے ’ تب اس کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن یا پورٹل www.pencil.gov.inپرکی جاسکتی ہے ۔