یوم مزدور:کشمیر کے مزدروں کا حال بھی بے حال

   

Ferty9 Clinic

سری نگر، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں یکم مئی کو منائے جانے والے ‘یوم مزدور’ کے موقع پر تقاریب و سیمناروں کو اہتمام کیا جاتا تھا لیکن امسال یہ دن اس وقت آیا ہے جب کورونا قہر کے باعث دنیا بھر کے مزدوروں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے مزدروں کا حال بھی بے حال ہے ۔ بتادیں کہ وادی میں بھی اس دن کی مناسبت سے تقاریب اور سمیناروں کا اہتمام کیا جاتا تھا جن میں مزدور طبقے کے حقوق اور ان کی فلاح بہبود پر سیر حاصل گفتگو کی جاتی تھی اور سری نگر کی پریس کالونی میں احتجاج بھی ہوتا تھا۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر وادی کشمیر میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور گھروں میں ہی محصور ہیں جس کے باعث انہیں گوناگوں مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔مزدرں کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید ایک ماہ تک جوں کی توں ہی رہی تو ان کا خاندان وبا کے سبب فاقوں سے مر جائے گا۔