حیدرآباد :۔ جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی این آر سی ، این پی آر ، سی اے اے نے بتایا کہ 4 جنوری 2020 کو شہر حیدرآباد میں ملک کی تاریخ کا بڑا اجتماع ملین مارچ منعقد ہوا تھا ۔ ایک سال کی تکمیل پر تمام تلنگانہ اضلاع کے آرگنائزرس شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے ذمہ داروں ، طلباء ، تنظیموں ، سماجی ، سیاسی ، دینی ملی جماعتوں ، اداروں ، انجمنوں کی جانب سے چمپا پیٹ ، سنتوش نگر مندا یادو ریڈی گارڈنس میں ’ یوم اتحاد ‘ کا اجلاس عام شام 6-30 بجے منعقد ہوگا ۔ ملین مارچ نے سماجی ، ملی جہد کاروں کو جدوجہد اور آواز بلند کرنے کا ایک نیا حوصلہ عطا کیا ۔ ظلم و نا انصافی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسلسل جدوجہد میں مصروف عمل رہی ہے ۔ کمیٹی نے طئے کیا ہے کہ 4 جنوری بروز پیر کو یوم اتحاد کے طور پر منایا جائے ۔ جس میں تمام اضلاع تلنگانہ کے آرگنائزرس کو مدعو کیا جارہا ہے ۔۔
