نئی دہلی ۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے یوم مہاراشٹر کے موقع پر ریاست کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کاقومی زندگی میں بہت بڑا کردار رہاہے ۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے ہفتہ کے روز یہاں ایک پیغام میں کہا کہ آج یوم مہاراشٹر کے موقع پر میں ریاست کے عوام کے لئے صحت مند، خوشحال، محفوظ اور خوشگوار زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔ ہماری قومی زندگی کے ہر شعبے میں ریاست کے عوام نے بھرپور تعاون کیا ہے ۔ اس موقع پر آپ کی آئندہ کامیابیوں کے لئے میں آرزومند ہوں، آپ سب صحتمند رہیں، سلامت رہیں۔