یوم پاکستان کی تقریب ہندوستان کا بائیکاٹ

   

نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج فیصلہ کیاکہ وہ یہاں منعقد شدنی پاکستان نیشنل ڈے ایونٹ کا بائیکاٹ کرے گا کیوں کہ کشمیری علیحدگی پسند قائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ایک عہدیدار نے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان کی طرف سے اِس سالانہ تقریب میں کسی مرکزی وزیر کی سطح پر نمائندگی ہوتی رہی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے الزام عائد کیاکہ ہندوستان میں یوم پاکستان تقریب کی بنیاد سام پٹروڈا نے ڈالی تھی جو آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی (کانگریس) کی کابینہ میں شامل تھے۔