یوم کینسر : دہلی میں روزانہ کینسر سے ۳۰ ؍ افراد کی موت 

,

   

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی میں کینسر کی وجہ سے روزانہ ۵۰؍ لوگوں کی موت ہورہی ہے ۔ نیشنل کینسر رجسٹری ( این پی آر ) کی رپور ٹ کے مطابق سال ۲۰۱۸ء میں دہلی میں ۱۱؍ ہزار ۳۹؍ لوگوں کی موت ہوئی تھی یعنی ہر روز تیس لوگو ں کی موت ہور ہی ہے ۔ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ کونسل ایمس کے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ بدلتے لائف اسٹائل اور ائر پولیوشن کی وجہ سے پھیپھڑ وں کوں کینسر کے معاملے بڑھ ر ہے ہیں ۔

ہر سال ۴؍ فروری کو عالمی یوم کینسر منایا جاتا ہے ۔ نیشنل رجسٹری کینسر کے مطابق پچھلے کچھ سالوں سے دہلی کے لوگوں میں کینسر تیزی سے پھیلا ہے ۔ جس کے سبب اسپتالوں میں کینسرکے مریضوں کی تعدا داو راموات میں اضافہ ہو ا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 2015ء میں 19168، 2016 میں بیس ہزار ، 2017میں 20899اور 2018میں 21821لوگ ا س مرض سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جی کے رتھ نے بتایا کہ 2018میں ہندوستان میں کینسر سے سات لاکھ ۸۴؍ لو گ کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ایمس میں میڈیسن اونکالوجی ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر اتل شرما کے مطابق کینسر کے بارے میں اگر پتہ چل جائے تو اس تب ہی سے کا اسکا علاج شروع کیاجائے جس کی وجہ سے اس سے بچا جاسکتا ہے ۔

ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ بہت سے لوگ کینسر کی علامت کو نظر انداز کردیتے ہیں اوربعد میں بیماری کی زد میں آجاتے ہیں ۔ اگر صحیح وقت پر کینسر معلوم ہوجائے تواس کا علاج کیا جاسکتا ہے ۔