یونائٹیڈ تلنگانہ ایمپلائز اسوسی ایشن کے کیلنڈر کی جناب عامر علی خاں کے ہاتھوں رسم اجراء

   

کریم نگر۔ یکم مارچ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یونائٹیڈ ٹیم کے رکن محمد عقیل کے بموجب جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل کے ہاتھوں یونائٹیڈ تلنگانہ ایمپلائز اسوسی ایشن فار میناریٹیز ( یونائٹیڈ ٹیم ) کے وال کیلنڈر کی رسم اجرائی عمل میں آئی۔ جناب عامر علی خاں نے یونائٹیڈ ٹیم سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے ذریعہ ریاست بھر کے اقلیتی ملازمین کے مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ جدوجہد کرے گی۔ مسائل کے حل کی خاطر ریاست کے مختلف محکمہ جات میں برسر خدمت اقلیتی ملازمین سے انہوں نے اپیل کی کہ وہ اپنے مسائل یونائٹیڈ ٹیم کے علم میں لائیں۔ وال کیلنڈر کی رسم اجراء تقریب میں ریاستی صدر محمد شیخ نثار احمد کے علاوہ ریاستی جنرل سکریٹری محمد غلام حقانی، سید اسد ٹیکنیکل آفیسر، محمد نصیر الدین لکچرر، ایوب خان سینئر اسسٹنٹ، احمد پاشاہ محکمہ آبپاشی ، محمد حاجی احمد جونیر اسسٹنٹ محکمہ صحت اور دیگر موجود تھے۔