یونائیٹڈ ایئرلائنز کے 600 ملازمین برطرف، ویکسین نہ لگانے کا شاخسانہ

   

نیویارک : امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اپنے ایسے 600 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے جو کووڈ انیس سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے۔ ان میں صرف وہی ملازمین شامل ہیں جنہیں صحت یا مذہبی بنیادوں پر ویکسین نہ لگوانے کا استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے مطابق یہ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم ٹیم کی حفاظت کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فارغ کیے گئے ملازمین کے پاس نوکری بچانے کا ابھی بھی موقع ہے کہ وہ ملازمت سے حتمی طور پر نکالے جانے کے سلسلے میں ہونے والے اختتامی انٹرویو سے قبل ویکسین لگوا لیں۔