نیویارک: یونائیٹڈ ایئر لائنز نے کہا کہ اس نے مستقبل قریب کے عرصے میں تل ابیب کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دیں اور انہیں اس وقت دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جب وہ صارفین اور عملے کیلئے محفوظ ہوں۔حماس اور حزب اللہ کے سینئر ارکان کی ہلاکت کے بعد خطے میں ممکنہ وسیع تر تنازعے کے خدشات میں بہت اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر کئی ایئر لائنز ایرانی اور لبنانی فضائی حدود سے بچنے کیلئے اپنے نظام الاوقات پر نظرِ ثانی کر رہی ہیں جبکہ اسرائیل اور لبنان کیلئے پروازیں معطل بھی کر رہی ہیں۔شکاگو میں قائم ایئر لائن نے سیکیورٹی وجوہات کے پیشِ نظر 31 جولائی کو اپنی روزانہ کی نیوارک، نیوجرسی۔ تل ابیب فلائیٹ سروس معطل کر دی۔