یونانی ، ہومیوپیتھک اور آیورویدک کالجوں میں ایم ڈی کیلئے داخلے

   

حیدرآباد ۔8اکٹوبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے یونانی ہومیوپیتھک اور آیورویدک کالجوں میں ’’ ایم ڈی ‘‘ کورسیس کے داخلوں سے متعلق کالوجی ہیلت یونیورسٹی تلنگانہ کی جانب سے اعلامیہ ( نوٹیفکیشن ) جاری کیا گیا ہے اور بتایا کہ کالوجی ہیلت یونیورسٹی ویب سائیٹ میں دستیاب رکھے گئے اہل امیدواروں کی فہرست میں شامل امیدوار ہی ایم ڈی یونانی ، ہومیو پیتھک اور آیورویدک کورسیس میں داخلوں کے اہل ہیں اور ان کورسیس میں داخلوں سے متعلق 11اکٹوبر کو درخواست گذار امیدواروں کے سرٹیفیکٹس کی جانچ کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں کالوجی ہیلت یونیورسٹی نے ایم ایس سی نرسنگ اور ایم پی ٹی کورسیس ( ماسٹر آف فزیو تھراپی کورس) میں داخلوں کیلئے بھی سرٹیفیکٹس کی جانچ کے ساتھ ساتھ کونسلنگ کیلئے بھی اعلامیہ جاری کیاہے اور بتایا گیا کہ مذکورہ کورسیس میں داخلوں کیلئے امیدوار وں سے جاریہ ماہ 11اکٹوبر کے دن اپنے اصل صداقتناموں کے ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع پی جی آر سی ڈی ای سنٹر پر حاضر رہنے کی خواہش کی گئی ۔