یونانی بحری جہاز کو رسیوں کے ذریعہ کھینچا جائے گا:حوثی وزیر خارجہ

   

صنعاء : یمن میں حوثیوں کے وزیر خارجہ جمیل عامر نے 21 اگست کو تباہ کیے گئے یونانی بحری جہاز کے بارے میں گزشتہ جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ اسے ’’رسیوں‘‘کی مدد سے کھینچ کر سمندری راستے سے ہٹا دیا جائے گا۔واضح رہے یمنی حوثیوں نے کہا ہے کہ ٹگز اتوار کے روز تباہ شدہ یونانی آئل ٹینکر کو کھینچنا شروع کر دیں گی کیونکہ بحری جہاز بحیرہ احمر میں آگ کی لپیٹ میں ہے۔21 اگست کو آج سے گیارہ روز پہلے اس یونانی شناخت کے حامل جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔بعد ازاں اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو ابھی جاری بتائی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ بد قسمت جہاز یونان میں رجسٹرڈ ہے، اب آگ لگنے کی وجہ سے اس کا ملبہ سمندری سطح پر ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے جا رہا ہے۔حوثیوں اور سمندری ذرائع نے کہا ہے کہ اس ٹینکر میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود ہے جبکہ یہ تقریباً 10 لاکھ بیرل خام تیل سے لدا ہوا تھا اس وجہ سے سمندر میں وسیع آلودگی کے خطرہ ہے۔جمیل عامر نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امید ہے کہ ٹگ بوٹس آج جہاز کو کھینچنا شروع کر دیں گی تاکہ اسے راستے سے ہٹانے کا عمل مکمل ہو سکے۔