یونانی جزیرہ میں کشتی ڈوبنے سے 15 پناہ گزین ہلاک

   

ایتھنز : یونانی جزیرے لیسبوس پر کشتیاں ڈوبنے سے 15 پناہ گزین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔یونانی کوسٹ گارڈ ٹیموں نے اعلان کیا کہ پناہ گزینوں کی دو کشتیوں کے ڈوبنے کے نتیجے میں کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔خیال کیا جاتا ہے کہ کشتیوں میں 40 پناہ گزین سوار تھے۔