کراتاس : یونان کے ایک مال بردار جہاز کو بحیرہ روم میں آج حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ یونانی جہاز ترکی کی ماہی گیر کشتی سے ٹکرا گیا ۔ ساحل کراتاس صوبہ ادانا کے پاس پیش واقعہ میں ایک فرد لاپتہ ہے۔ ترکی کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ بچاؤ اور تلاشی آپریشن کیلئے تین کشتیوں اور غوطہ خوروں کو بھیجا جارہا ہے ۔ یونانی جہاز ساحل سے قریب مچھلیاں پکڑنے میں مصروف کشتی سے ٹکرا گیا۔