یونانی میڈیسن کاسوچھتا پکھواڑہ

   

نئی دہلی: سنٹرل کونسل فارریسرچ ان یونانی میڈیسن نے صدردفتر سمیت ملک بھرکے اپنے تحقیقی مراکز میں سوچھتا پکھواڑہ منایا جس کامقصد پندرہ دنوں تک صفائی ستھرائی اور حفظان صحت اور اس کے مسائل اور طریقوں پرخصوصی توجہ مرکوز کرنا تھا۔ پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یوایم اورایڈوائزر (یونانی)، وزارت آیوش، حکومت ہند نے سوچھتا پکھواڑہ کا افتتاح کیا اور اس کے مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد سوچھ بھارت ابھیان کو عوامی مہم میں تبدیل کرنا ہے اسی لئے سوچھتا سرگرمیوں میں عوام کی شمولیت کویقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے میں پیش قدمی کریں۔