یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی عالمی یونانی لیگ ایوارڈ تقریب

   

حیدرآباد۔/15 فروری، ( پریس نوٹ) مسیح الملک حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش کے موقع پر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی یونانی لیگ اور ’’ اوما ایکسلینس ایوارڈ ‘‘ تقریب نامپلی میں منعقد ہوگی۔ واضح رہے کہ اس تقریب کا آغاز11 فروری کو ہوا اور 16فروری کو اختتام ہوگا۔ جس میں مختلف سشن اور مفت میگا میڈیکل ہیلت کیمپ اور یونانی دن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اختتامی تقریب 16 فروری کو 6-30 بجے شام نہرو آڈیٹوریم مدینہ ایجوکیشنل سنٹر روبرو باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگی۔ جس میں ملک بھر سے یونانی ماہرین طب شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کی صدارت ڈکٹر سی لکشما ریڈی سابق ریاستی وزیر صحت و طبابت تلنگانہ شرکت کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب عابد رسول خاں سابق صدر نشین میناریٹی کمیشن آندھرا پردیش، ڈاکٹر منورکاظمی ڈائرکٹر سنٹرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر شہزادی سلطانہ ایڈیشنل ڈائرکٹر ایوش شرکت کریں گے۔ڈاکٹر محمد رفیع حیدر شکیب صدر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن ، ڈاکٹر رحمن جنرل سکریٹری یونانی میڈیکل اسوسی ایشن نے بتایا کہ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ماہرین اطباء، حکماء کو مختلف زمرہ جات میں ایوارڈس دیئے جائیں گے۔ تقریب میں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ ملک بھر بشمول جھارکھنڈ، بہار، جموں کشمیر، اتر پردیش ، چینائی، مہاراشٹرا، کرناٹک و دیگر ریاستوں کے مندوبین شرکت کریں گے۔ اس موقع پر لائف اچیومنٹ ایوارڈ حکیم دفعدار عبدالکریم، حکیم محمد رفیع احمد سینئر فزیشن، ڈاکٹر عابد علی انصاری ، بسٹ ٹیچرس ایوارڈ، ڈاکٹر عابد علی انصاری ( کرناٹک )، ڈاکٹر قمرالحسن لاری ( اُتر پردیش ) بسٹ ٹیچر ایوارڈ ڈاکٹر فرخندہ جبین جامعہ ہمدرد نئی دہلی، ڈاکٹر محمد اکمل ( راجستھان ) ڈاکٹر مرسلین نصر ( علیگڑھ ) ڈاکٹر عذرا معین ساجدہ ( حیدرآباد ) ڈاکٹر شائستہ تبسم ( کرنول ) ڈاکٹر محمد اشفاق الکلام ( سرینگر ) ڈاکٹر عدنان مستان ( رائے پور ) ڈاکٹر محمد افتخار احمد( چینائی ) کے علاوہ دیگر حکماء ، اطباء شامل ہیں۔ محبان طب کیلئے داخلے کی عام اجازت ہے پابندی وقت شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔