یونان اور ترکی میں جنگلاتی آگ پھیلنے کا سلسلہ جاری

   

ایتھنز: تمام تر کوششوں کے باوجود گزشتہ کئی روز سے یونان اور ترکی میں لگی جنگلاتی آگ پھیلتی جا رہی ہے۔ یونان میں ہزاروں شہریوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ یونانی وزیراعظم نے رواں موسم گرما کو ایک ’ڈراؤنا خواب‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ترکی میں کئی مقامات پر اب بھی جنگلاتی آگ لگی ہوئی ہے لیکن حالیہ تیز بارشوں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو آگ بجھانے میں مدد مل رہی ہے۔ گزشتہ دس روز سے لگی آگ کی وجہ سے ترکی میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنگلوں میں آگ لگنے کے ان واقعات کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔