یونان :سمندری طوفان سے 3ہلاک

   

ایتھنز : ایک عمر رسیدہ جوڑا اور 8 ماہ کی بچی کی نعشیں دستیاب ہوئیں جبکہ 12 افراد ملبہ میں پھنس گئے جب کہ یونان میں سمندری طوفان آیا۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ ساحلی دیہات پولیٹکا میں پیش آیا جبکہ یہ عمر رسیدہ جوڑا بچی کے ساتھ ایتھنز سے 62میل کے فاصلے پر اپنی کار میں سفر کررہا تھا۔ قبل ازیں یونان میں نصف شب سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری تھا۔