یونان میں جنگلاتی آگ بجھانے بڑی کارروائیاں

   

ایتھنز : یونان میں سینکڑوں فائرفائٹرز نے آب پاشی کرنے والے 30 جہازوں کی مدد سے ایک بڑی جنگلاتی آگ کے پھیلاؤ کو قدرے سست کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ آگ دو روز سے جاری ہے اور اسی تناظر میں ایتھنز کے شمال مغرب کے علاقے میں واقع ایک نرسنگ ہوم اور متعدد دیہات خالی کرلئے گئے۔ ہیں۔ رواں ماہ یونان میں سینکڑوں مقامات پر اس انداز کی جنگلاتی آگ دیکھی گئی۔ ترکی، امریکہ اور فرانس میں بھی جنگلاتی آگ کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ماہرین جنگلاتی امور آتشزدگی کے واقعات میں اضافے کی وجہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور زمینی درجہ حرارت میں اضافے کو قرار دے رہے ہیں۔