یونان میں جنگلاتی آگ سے تباہی

   

Ferty9 Clinic

یونا: یونان میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے درجنوں مکانات خاکستر ہو گئے۔ دارالحکومت ایتھنز سے ستر کلو میٹر دور واقع متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ تباہی کے پیش نظر مجموعی طور پر اٹھارہ آبادیوں اور دو خانقاہوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی ہلاکت کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔