یونان میں زلزلہ کے جھٹکے

   

نیویارک 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یونان کے کارپاتھوس جزیرہ میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے منگل کو بتایا کہ کارپاتھوس جزیرے میں مقامی وقت کے مطابق 2246 بجے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 5.0 تھی۔زلزلہ کا مرکز 35.18 ڈگری شمالی طول البلد اور 27.92 ڈگری مشرقی طول البلد میں 4.59 کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔