یونان میں سرکاری عمارت کے سامنے بم دھماکہ

   

Ferty9 Clinic

ایتھنز : یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں وزارت محنت اور سماجی تحفظ کے سامنے بم دھماکے کے نتیجے میں علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔یونانی سرکاری ٹیلی ویژن ERT کی خبر کے مطابق نامعلوم افراد نے EFSYN اخبار کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے قریب بتایا کہ 40 منٹ میں وزارت محنت کے سامنے ایک بم پھٹے گا۔اس مخبری کے بعد پولیس نے علاقے کو خالی کرا لیا اور سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔رات ایک بجکر 29 منٹ پر ایک تھیلے میں رکھے بم کے پھٹنے سے وزارت اور اس کے اطراف کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ERT کے مطابق، “انقلابی کلاس سیلف ڈیفنس” کے طور پر سامنے آنے والی ایک تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔