ایتھنز یونان کو ان دنوں ریکارڈ حد تک شدید گرمی کی طویل لہر کا سامنا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق اگلے ہفتہ درجہ حرارت اور زیادہ ہو کر 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ شہری دفاع کے ملکی محکمے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ یونانی دارالحکومت ایتھنز سے 31 جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ موجودہ ویک اینڈ پر اور اگلے ہفتہ ملک میں اور زیادہ گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس دوران درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ رہوڈز کے یونانی جزیرے پر 3 اگست کو درجہ حرارت تقریباً 44 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس یورپی ملک کو ان دنوں اتنی زیادہ گرمی کا سامنا ہے کہ رات کے وقت بھی درجہ حرارت بہت زیادہ رہنے لگا ہے، خاص طور پر گنجان آباد شہری علاقوں میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہی رہتا ہے۔