ایتھنز : 21 ستمبر ( ایجنسیز ) غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فلسطین حمایت مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین حمایت مارچ میں شریک سیکڑوں مظاہرین نے یونانی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر اسپین میں ہیلتھ ورکرز نے ہاتھوں پر سرخ رنگ لگا کر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کْشی روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ جاپان میں بھی فلسطیی پرچم لہراتے سماجی کارکن نے ٹوکیو کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔اسرائیل میں بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تل ابیب میں جمع ہزاروں اسرائیلیوں نے غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔