یونان میں مسافروں سے بھرے چھوٹے جہاز میں آتشزدگی

   

ایتھنز: ایک چھوٹے اطالوی جہاز میں جمعہ کو اس وقت آگ لگ گئی جب 288 مسافروں کو لے کر جہاز بحیرہ روم سے گزر رہا تھا۔یونان کی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یونان کے کوسٹ گارڈ کے مطابق جہاز میں 237 مسافر اور عملے کے 51 ارکان سوار تھے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس دوران ایک شخص کو سانس لینے میں تکلیف ہونے پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔یونان کے ریڈیو اسٹیشن اسکائی کے مطابق یورو فیری میں سوار تمام مسافر یونان کے شہر اولمپیا سے اٹلی جا رہے تھے ۔ جنہیں بحفاظت بچا لیا گیا ہے ۔یونان کے کوسٹ گارڈ نے کہا کہ تمام افراد کو بحفاظت قریبی جزیرے کورفو پہنچا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔