ایتھنز : یونانی دارالحکومت ایتھنز میںٹیکسی ڈرائیوروں نے 48 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کر دی ہے۔ایتھنزٹیکسی یونین کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں اطلاع دی گئی ہے کہ دارالحکومت ایتھنز میں 48 گھنٹوں کی ہڑتال کی جائیگی۔بیان میں کہا گیا کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ بسوں کے لیے مختص رائٹ لین کو مسافر سوار ہونے کی صورت میں ان کو بھی استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، ٹیکسی جیسے طرز عمل کو روکا جائے، ایئرپورٹ سے ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ کیا جائے اور ٹیکس کا بوجھ کم کیا جائے۔دارالحکومت ایتھنز میں یکجا ہونے والے ٹیکسی مالکین نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ وزارتِ مواصلات کے سامنے دھرنا دیا۔
جاپان میں ایک شخص
چاقو حملہ میں ہلاک
ٹوکیو : جاپان کے صوبہ ‘ہوکائیدو’ کے شہر ‘ساپورو’ کی ایک مارکیٹ میں چاقو سے کئے گئے حملے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا ہے۔پولیس ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق مشتبہ شخص صبح 6 بج کر 50 منٹ پر ساپورو کی ایک مارکیٹ میں داخل ہوا اور روٹی کاٹنے کی چھْری سے مارکیٹ کے 3 ملازموں کو زخمی کر دیا ہے۔ہسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔حملہ آور کو اقدام قتل کے شبہے میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔