ایتھینز۔ یونان میں بروز ہفتہ پہلے ’بند‘ مہاجر کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ساموس جزیرے پر واقع اس کیمپ کے ہر طرف باڑیں نصب ہیں جبکہ کیمپ کے اندر جدید ترین ٹکنالوجی کی مدد سے ہر وقت سخت نگرانی کی جاتی ہے۔ کیمپ میں داخلہ اور اخراج صرف الیکٹرانک چپس کی بدولت ممکن ہے۔ یورپی یونین کی 276 ملین یورو کی امداد سے یونان ایسے کْل پانچ مہاجر کیمپ بنا رہا ہے، جس میں ترکی سے غیر قانونی انداز میں یونان پہنچنے والے تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم گروپوں نے اس کیمپ کو ایک حراستی مرکز سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔