ایتھنز ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب سمندر میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے کے سبب کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ یونانی کوسٹ گارڈز کے مطابق اس کشتی کے 57 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ بحیرہ روم کو پار کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش میں رواں برس بڑی تعداد میں مہاجرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ یونان میں اس وقت 70 ہزار کے قریب مہاجرین موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق شام سے ہے۔
