ایتھنز: یونانی حکومت نے ملک کے شمال میں ترکی کیساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی ہے۔ یونانی حکومت کو خدشات ہیں کہ مہاجرین بڑی تعداد میں اس راستے سے یورپی یونین میں داخلے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ترکی کیساتھ اس سرحد پر 26کلومیٹر طویل دیوار بنائی جائیگی، جبکہ اس کیساتھ باڑ بھی نصب کی جائیگی۔ یہ منصوبہ آئندہ اپریل تک مکمل ہو جائے گا اور اس پر مجموعی طور پر 63 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی۔ واضح رہیکہ ترکی نے دھمکی دی ہیکہ وہ مہاجرین کو یورپی یونین کی جانب بڑھنے سے نہیں روکے گا۔