یونان کا ایسا جزیرہ جہاں کوئی گاڑی نہیں چلاتا

   

ایتھنز: یونان کا ایک خوبصورت جزیرہ ’ہائیڈرا‘ ہے جہاں فائربریگیڈ اور ایمبولینس کو چھوڑ کر عام گاڑیوں پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔اطراف میں نیلگوں پانی، صاف ستھری سفید گلیاں اور سڑکیں اور خوشبودار پھولوں والے اشجار یہاں کا حسن ہے لیکن کاروں کی وجہ سے یہاں شور پیدا ہورہا تھا اور آلودگی سے شہر کا حسن متاثر ہورہا تھا۔ لیکن اب یہاں گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز آتی ہے۔ پھر تنگ گلیوں میں گاڑی چلانا اور بھی دشوار ہوگیا تھا۔ہائیڈرا میں کاروں پر مکمل پابندی عائد ہے جسے قانونی حیثیت دیدی گئی ہے۔ 2500 نفوس والے اس جزیرے کے سمندری راستے پر پہنچتے ہیں جگہ جگہ گھوڑے، گدھے اور خچر دکھائی دیں گے جو آپ کو منزل تک پہنچاتے ہیں۔ یہاں کے لوگ بھی اپنے کاروبار پر اسی سواری کی بدولت جاتے ہیں۔