یونان کے جزیرہ میں آتشزدگی، 30ہزار افراد کا انخلاء

   

Ferty9 Clinic

ایتھنز : یونان کے ایک جزیرے میں لگنے والی آگ کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر مقامی آبادی کا انخلاء جاری ہے۔ہفتے کے روز 30,000 افراد کو یونانی جزیرے روڈس میں بھڑکتی آگ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جن میں 2,000 کو کشتیوں کے ذریعے دوسرے مقامات پرلے جایا گیا۔جنوبی ایجیئن کے علاقے کے گورنر جارج ہڈزیمارکوس نے اسکائی ٹی وی کو بتایا کہ آپریشن جو ابھی جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے کچھ سڑکیں بند کردی گئیں۔سیاحوں اور کچھ رہائشیوں کو جزیرے پر ہوٹلوں کے جموں، اسکولوں اور کانفرنس سینٹرز میں بھی لے جایا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پالیں گے۔ایتھنز نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تین مسافر کشتی روڈس کی بندرگاہ پر انخلاء کیلئے لنگر انداز ہو گئی۔روڈس میونسپلٹی کے اہلکار ٹیرس ہیٹزیوانو نے کہا کہ کوسٹ گارڈ، مسلح افواج اور مقامی عملے نے لوگوں کو آگ سے دور لے جانے میں مدد کے لیے درجنوں بسیں استعمال کیں۔جیسے ہی آگ نے سڑک کو بند کر دیا، کچھ سیاحوں کو حفاظت کے لیے پیدل جانا پڑا۔ویلج کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ بہت سے باشندے سیاحوں کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ یہ ایسی صورت حال ہے جو اس جزیرے نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہو گی۔