یونس خان بیٹنگ کوچ مقرر

   

لاہور۔9 جون (سیاست ڈاٹ کام) یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین اورسابق کپتان یونس خان کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔اس موقع پر یونس خان نے کہا کہ میرے لیے اپنے ملک کی نمائندگی سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں اور انگلینڈ کے دورے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر ملک کی نمائندگی کا موقع ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ یونس خان کی ساکھ اور ان کا ریکارڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے موقع ہے ۔