کراچی ۔27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق ٹسٹ کرکٹر کی والدہ گزشتہ کچھ عرصے سے کافی علیل تھیں اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں۔وہ کراچی کے خانگی دواخانے میں زیرِ علاج تھیں اور آج صبح ان کا انتقال ہوگیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق یونس خان کی والدہ کی تدفین مردان میں کی جائے گی۔واضح رہے مرد مردان کہلانے والے یونس خان وہ کرکٹر ہیں جنہوں نے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ بنایاہوا ہے۔ یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹسٹ کھیلنے والے ہرملک کیخلاف سنچری اسکور کی۔۔ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان بھی رہے ہیں۔