یونس فرحان کو انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹول میں ہیرٹیج ایوارڈ

   

حیدرآباد ۔16 ۔ جنوری (سیاست نیوز) پریڈ گراؤنڈ پر منعقدہ انٹرنیشنل کائیٹ اینڈ سوئیٹ فیسٹول کے موقع پر دیورکنڈہ سے تعلق رکھنے والے ریسرچ اسکالر یونس فرحان کو ہیرٹیج ایوارڈ پیش کیا گیا۔ 100 ویکنڈ ونڈرس آف تلنگانہ مقابلہ میں ان کے نمایاں رول پر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ تلنگانہ محکمہ ٹورازم نے ریاست کے اہم اور تاریخی مقامات کو سیاحوں کیلئے پیش کرنے کی مہم شروع کی ہے جس کے تحت ریاست کے مختلف علاقوں میں واقع غیر معروف تاریخی مقامات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ریاست کے سیاحتی نقشہ میں شامل کیا جارہا ہے۔ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر شریمتی وی کرانتی آئی اے ایس نے یونس فرحان کو ایوارڈ ، مومنٹو اور توصیف نامہ پیش کیا۔ فرحان نے 13 ویں صدی کے دیورکنڈہ قلعہ پر معلوماتی ڈاکیومنٹری پیش کی۔ 10 مختلف زمرہ جات میں پیش کی گئی ڈاکیومنٹریز پر ایوارڈ دیئے گئے۔ فرحان نے ایک جامع سیاحتی پیاکیج پیش کیا جس کے تحت تین پروفیشنلس فوٹوز اور 60 سکنڈ کا ویڈیو شامل تھا۔ دیورکنڈہ قلعہ پر پیش کی گئی ڈاکیومنٹری کو کافی پسند کیا گیا اور فرحان نے یہ ایوارڈ دیورکنڈہ کے عوام کو معنون کیا ۔ آنے والی نسلوں کیلئے دیورکنڈہ قلعہ سے متعلق غیرمعمولی معلومات فراہم کی گئی ہیں جس کے تحت سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔1