یونیسیف نے تحفظ اطفال ورکنگ پلان پر دستخط کردیئے

   

طرابلس :لیبیا کی وزارت برائے سماجی امور اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے لیبیا میں بچوں کے تحفظ سے متعلق ایک ورکنگ پلان پر دستخط کئے ہیں۔اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسیف )کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2022 تک جاری رہنے والا پروگرام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کمیونٹی پر مبنی بچوں کے تحفظ، نفسیاتی وسماجی اور دوبارہ یکجائی کی خدمات دستیاب ہوں۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ دریں اثنا وزارت سماجی امور کی صلاحیت کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ وہ تشدد ، زیادتی اور استحصال کو بہتر طریقے سے روک سکے، بچوں کے خلاف تشدد کے خطرات کے بارے میں آگاہی کو بہتر بنائے اور اس کا جواب دے اور بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی بہتر نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے ثبوت فراہم کرے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے بچوں ، خاص طور پر کمزور لڑکیوں اور لڑکوں ، معذور بچوں اور بے گھر بچوں کو 2022 کے آخر تک تشدد ، زیادتی اور استحصال سے بہتر طور پر محفوظ رکھے جائیں گے۔