لکھنؤ:ایس پی سپریمو مایاوتی نے اتوار کو یونیفارم سول کوڈ کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے ملک مضبوط ہوگا اور آپسی بھائی چارہ بڑھے گا۔ اگرچہ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی یونیفارم سول کوڈ کے خلاف نہیں ہے، لیکن بی جے پی کے اس کے نفاذ کے طریقہ سے متفق نہیں ہے۔مایاوتی نے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں۔ ان کے اپنے رسم و رواج ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن دوسری طرف اگر یو سی سی کو ملک میں نافذ کر دیا جائے تو ملک مضبوط ہو گا۔ اس کے ساتھ لوگوں میں بھائی چارہ بھی پیدا ہوگا۔ ہماری پارٹی اس کے خلاف نہیں ہے، لیکن جس طرح سے بی جے پی اسے نافذ کر رہی ہے اس سے متفق نہیں ہے۔