نئی دہلی:یکساں سول کوڈ (یو سی سی) سے متعلق تجاویز دینے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تجاویز دینے کی آخری تاریخ 14 جولائی کو ختم ہو رہی تھی، لیکن عوام کے زبردست ردعمل کے پیش نظر لاء کمیشن نے یو سی سی پر تجاویز دینے کا وقت دو ہفتے یعنی 28 جولائی تک بڑھا دیا ہے۔ لاء کمیشن کو اب تک یکساں سول کوڈ سے متعلق 50 لاکھ سے زیادہ آن لائن تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ تحریری گذارشات بذریعہ ڈاک بھی بھیجی گئی ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آخری تاریخ کے اختتام تک ان کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ کچھ تنظیموں نے یو سی سی پر ذاتی سماعت کے لیے لا پینل سے رجوع بھی کیا ہے۔