یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف مہم شروع کرنے کا مطالبہ

   

باغبان محلہ گلبرگہ میں رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کا شاندار استقبال اور مختلف مسائل کی پیشکشی

گلبرگہ 28جون 🙁 سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر گلبرگہ کے ممتاز زکانگریسی قائید جناب حیدر علی باغبان کے صحافتی بیان کے بموجب نومنتخب رکن اسمبلی گلبرگہ محترمہ کنیز فاطمہ کے دوسری بار حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے منتخب ہوجانے پر اور اپنی کامیابی کے بعد پہلی بار محلہ باغبان پورہ گلبرگہ آمد پر اہلیان محلہ باغبان پورہ نے ان کا اور ان کے فرزند جناب فراز الاسلام کا نہایت پر تپاک انداز میں خیر مقدم کیا ۔محلہ میں داخل ہونے سے قبل جناب فراز الاسلام نے حضرت معصوم شاہ بابا کی درگاہ پر حاضری دے کر مزار شریف کی گل پوشی کرتے ہوئے زیارت کی ۔ اس موقع پر محترمہ کنیز فاطمہ ، فراز الاسلام اور احمر الاسلام کی شال پوشی و گل پوشی بھی کی گئی۔ زیارت کے فوری بعد دونوں قائیدین چودھری حیدر علی باغبان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں حیدر صاحب نے ہائیٹی کا اہتمام کیا تھا ۔ اس موقع پر انھوں نے محترمہ کنیز فاطمہ کے سامنے محلہ باغبان واڑی اور باغبان برادری کے کئی ایک مسائیل سامنے رکھے ۔ خاص طور پر انھوںنے یکساں سیول کوڈ کے معاملہ میں محترمہ کنیز فاطمہ اور فراز الاسلام سے پیش رفت کی اپیل کی ۔ انھوں نے درخواست کی کہ سابق وزیر کرناٹک الحاج قمر الاسلام کی قائیم کردہ مرکزی سیرت کمیٹی کو مزید وسعت دی جائے اور اس میں ملت کے تمام طبقات کو نمائیندگی دی جائے ۔ اس کے علاوہ مرکزی سیرت کمیٹی کے تحت یونیفارم سیول کوڈ کے خلاف ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے ، حیدر علی باغبان کی تجاویز کا دونوں قائیدین نے خیر مقدم کیا اور انھیں عملی جامہ پہنانے کے یقین دہانی کروائی ۔انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار اپنے مکان آنے پر جناب حیدر علی نے دونوں قائیدین کی شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی اور ساتھہی ساتھ اپنی تحریر کردہ کتاب داعی انقلاب کا تحفہ بھی پیش کیا ۔ اس موقع پر اے آئی سی سی مائیناریٹی سیل کے قائید نجم الاسلام احمر ، مقامی کارپوریٹر عظیم الدین شیرینی فروش ، کارپوریٹر اجمل گولہ، سابق مئیر سید احمداور دیگر قائیدین شریک تھے ۔