آندھرا بینک کا ایپ غیر کارکرد ، چیکس کا صرف 31 مارچ تک چلن
حیدرآباد :۔ یونین بینک آف انڈیا میں آندھرا بینک کے انضمام کا عمل مکمل ہوگیا ۔ اب آندھرا بینک کے کسٹمرس یونین بینک آف انڈیا کے کسٹمرس کہلائیں گے ۔ اس انضمام کے باوجود بینک اکاونٹ نمبرس اور کسٹمرس آئی ڈیز جوں کے توں رہیں گے ۔ آندھرا بینک کے کسٹمرس کو نئے پاس بکس جاری کئے جائیں گے ۔ وہ پاس بکس یونین بنک آف انڈیا کے نام سے جاری ہوں گے ۔ آندھرا بینک کے کسٹمرس اپنے پاس بکس بینک میں ہی تبدیل کرسکتے ہیں ۔ آندھرا بینک کا ایپ اب کارکرد نہیں رہے گا ۔ کسٹمرس ، یو موبائل ایپ استعمال کریں گے ۔ اگر آندھرا بینک کے چیکس ہوں تو وہ صرف 31 مارچ تک اس کا چلن رہے گا ۔ اس کے بعد غیر کارکرد ثابت ہوجائیں گے ۔ یکم اپریل سے یونین بینک آف انڈیا کے چیکس ہی استعمال کرنا ہوگا ۔ کسٹمرس بینک کو پہونچکر نئے چیک بکس حاصل کرلیں ۔ آندھرا بینک آئی ایف ایس کوڈ بھی تبدیل ہوگا ۔ موجودہ آئی ایف ایس کوڈ صرف 31 مارچ تک کارکرد رہے گا ۔ یکم اپریل سے نیا آئی ایف ایس کوڈ استعمال کرنا ہوگا ۔ نیا آئی ایف ایس کوڈ متعلقہ برانچس یا یونین بینک آف انڈیا کے ویب سائیٹ سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔ اگر کسی کو کوئی شکوک ہو تو یونین بینک ٹول فری نمبر 18002082244 ۔ 1800222244 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ یا پھر کسٹمر کیر نمبر +91-80-61817110 پر بھی ربط کرسکتے ہیں ۔ یونین بینک نے اعلان کیا ہے کہ آندھرا بینک کے تمام برانچس کے آئی ٹی انٹریگیشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ ماضی میں آندھرا بینک کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے تمام سروسیس ، برانچس ، اسپیشل برانچس اب یونین بینک آف انڈیا میں ضم ہوگئے ہیں ۔