حیدرآباد ۔ 29 ۔ اکٹوبر : (سیاست نیوز) : یونین بینک آف انڈیا کی جانب سے ملک بھر میں پھیلی ہوئی اس کی برانچس میں لوکل بینک آفیسر پوسٹس کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ اس کی جملہ 1500 جائیدادیں ہیں جن میں تلنگانہ میں 200 جائیدادیں ہیں ۔ درخواست گذار کی عمر یکم اکٹوبر 2024 کو 20 تا 30 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ سلیکشن آن لائن ٹسٹ ، گروپ ڈسکشن ، اپلی کیشن اسکریننگ اور پرسنل انٹرویو پر مبنی ہوگا ۔ تلنگانہ میں اس کے لیے امتحانی مراکز ہیں ۔ حیدرآباد ، سکندرآباد ، کریم نگر ، کھمم اور ورنگل ۔ اس کے لیے آن لائن درخواست داخل کرنے اور فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 13 نومبر ہے۔ مزید معلومات کے لیے unionbankofindia.co.in ملاحظہ کریں ۔۔